شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر اپنے نومولود بیٹے علی یار آفریدی اور اہلیہ کی ہاتھ تھامے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ہے کہ یہ لمحہ سب کچھ بدل دیتا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں شاہین شاہ آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ میرا دل خوشی سے لبریز ہے اور میری زندگی بہت بہتر ہو گئی ہے۔ 24 اگست 2024 کا دن ہمارے لیے ہمیشہ خاص رہے گا۔ میرے بیٹے علی یار آفریدی کو دنیا میں خوش آمدید۔
مزید پڑھیں:شاہین شاہ آفریدی ابو بن گئے، ساتھی کھلاڑیوں اور بورڈ حکام کی مبارکباد
شاہین شاہ آفریدی نے مزید لکھا کہ میں ہمیشہ اپنی بیوی کا شکر گزار رہوں گا کہ اس نے جو درد اور تکالیف جھیلیں، وہ حقیقی طور پر ہمارے چھوٹے سے خاندان کا سپورٹ سسٹم ہیں۔
This moment changes everything! 🥹
My heart is full and my life just got a whole lot better. 24/08/2024 will always be special to us. Welcome to the world my son, Aliyaar Afridi.
I will forever be thankful to my wife for all the pain and sufferings she had to endure. She is… pic.twitter.com/oZ4TD6Xl2m
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) August 26, 2024
ان کا کہنا تھا کہ میں دنیا بھر سے موصول ہونے والے تمام تہنیتی پیغامات اور دعاؤں پر شکر گزار ہوں۔میرے چھوٹے سے خاندان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔❤️