’میری محبت، میری رانی‘ حمائمہ ملک کا اپنی بھابی کے لیے جذباتی نوٹ

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حمائمہ ملک ایک خوبصورت، بولڈ اور باصلاحیت پاکستانی اداکارہ ہیں جن کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد ہے۔ انہوں نے ’عشق جنون دیوانگی‘ اور ’اکبری اصغری‘ جیسے مشہور ڈراما سیریلز میں اپنے زبردست کردار سے بڑے پیمانے پر پہچان حاصل کی ہے۔

مداحوں نے ان کی کامیاب فلمیں ’بول‘ اور ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کو بھی بے حد پسند کیا۔ مداحوں نے ’دی لیجنڈز آف مولا جٹ‘ میں ان کا دارو کا کردار بے حد پسند کیا ہے۔ حمائمہ ملک گرین انٹرٹینمنٹ کی ڈراما سیریز ’جنڈو‘ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔

’جنڈو‘ میں ان کا کردار چیلنجنگ رہا جسے مداحوں کی جانب سے زبردست پذیرائی ملی۔ سیریل کی ہدایتکاری انجم شہزاد نے کی تھی۔

اداکارہ حمائمہ ان دنوں اپنی خوبصورت نئی بھابھی ڈاکٹر زینب کے ساتھ اپنے گھر میں وقت گزار رہی ہیں جو معروف اداکار فیروز خان کی اہلیہ ہیں۔

حمائمہ ملک نے اپنی بھابھی کے ساتھ ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے، اس کے ساتھ ہی حمائمہ ملک نے بھابھی کے لیے اپنے دل میں جذبات اور پیار سے متعلق ایک جذباتی نوٹ بھی لکھا۔

حمائمہ اپنے جذباتی نوٹ میں لکھتی ہیں کہ ’بھابھی کیا ہے؟ وہ ایک اچھی دوست ہے، میری خوبصورت شہزادی، دعا ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ رہے اور اپنی غیر مشروط محبت کے ذریعے میری زندگی کو بہتر بنائے، وہ ایک ہزار دوستوں سے بہتر، میری سہیلی، میری رانی ہے۔

اپنے نوٹ میں حمائمہ ملک نے مزید لکھا کہ ’ اللہ تمہیں (بھابھی) میرے پاس رکھے ہمیشہ ایسے ہی ہنستے، مسکراتے، آپ ایک ہزار دوستوں سے بہتر ہیں، آپ کے ساتھ ہمیشہ اپنی ہنسی اور محبت بانٹتی رہوں، تم میری ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’عوامی لیگ کے مجرموں کو دیکھتے ہی گرفتار کریں‘، مشیر داخلہ کی پولیس کو سخت ہدایات

آسٹریلیا میں اسلحہ کی تعداد میں 25 فیصد اضافہ، حکومت متحرک

ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے معروف کاروباری شخصیت بیٹینا اینڈرسن سے منگنی کرلی

ٹرمپ مغربی کنارے کے الحاق کی اجازت نہیں دیں گے اور وہاں تشدد ختم ہونے کا مطالبہ کرتے ہیں، جینیفر لوکیٹا

سعودی عرب کے شمالی علاقوں میں برفباری

ویڈیو

لیدر ٹیک بنگلادیش 2025 ڈھاکا میں پاکستانی لیدر مصنوعات کی نمائش

لیاری میں رحمان بلوچ کا ڈیرہ جہاں لوگ اپنے مسائل حل کرانے آتے تھے

احتساب کا عمل شروع، ججز، اینکرز اور بڑی شخصیات کے گرد گھیرا تنگ

کالم / تجزیہ

منرو ڈاکٹرائن اور اس کی بگڑتی شکلیں

’الّن‘ کی یاد میں

سینٹرل ایشیا کے لینڈ لاک ملکوں کی پاکستان اور افغانستان سے جڑی ترقی