بلوچستان کے موجودہ حالات پر بحث کرائی جائے، پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے، جبکہ پی ٹی آئی نے بلوچستان کے موجودہ حالات پر بحث نہ کرانے پر اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

معمول کے مطابق اجلاس چلایا جارہا ہے جو قبول نہیں، اسد قیصر

اجلاس سے واک آؤٹ کے بعد اپنے ویڈیو بیان میں سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بلوچستان کی صورتحال پر ایوان میں بحث ہو لیکن اسپیکر کی جانب سے معمول کے مطابق اجلاس چلایا جارہا ہے جو ہمیں قبول نہیں۔

یہ بھی پڑھیں قومی اسمبلی کے 26 اگست کو ہونے والے اجلاس کے اہم نکات اور ایجنڈا جاری

اپوزیشن کی آواز کو کچلا جائے گا تو یہ جمہوریت نہیں ہوگی، عمر ایوب

دوسری جانب اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم چاہتے تھے بلوچستان کے واقعات، رحیم یار خان میں دہشتگردی پر بات ہو لیکن حکومت سنجیدہ نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے علاوہ ہم ختم نبوت کے حوالے سے آنے والے فیصلے پر بھی بات کرنا چاہتے تھے کیونکہ اپوزیشن نے اس معاملے پر اسٹینڈ لیا تھا، حکومت اگر اپوزیشن کی آواز کو کچلے گی تو یہ جمہوریت نہیں ہوگی۔ جبکہ عوام کو آواز کو دبانے سے ملک میں لاقانونیت مزید بڑھے گی۔

’لسانی بنیادوں پر معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی مذمت کرتے ہیں‘

اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہاکہ بلوچستان میں لسانی بنیادوں پر لوگوں کو قتل کیا جارہا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں پارلیمنٹ پر حملے کے 10 سال مکمل، اسپیکر قومی اسمبلی نے کیا کہا؟

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب پولیس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں سے غافل ہوچکی ہے، افسران فورس کو صرف پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کررہے ہیں۔

اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ پنجب میں کچے کے ڈاکوؤں کی پشت پناہی پکے کے ڈاکو کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

’یہ ناقابلِ قبول ہے‘، اکشے کمار کی بھارت میں نسل پرستی کے واقعات کی سخت مذمت

پنجاب میں اسٹروک مینجمنٹ پروگرام، فالج کے مریضوں کے لیے نئی زندگی کی نوید

سرمد کھوسٹ کی فلم ’لالی‘ ، پاکستان کی پہلی مکمل فیچر فلم نے عالمی سینما میں دھوم مچا دی

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب