ادارہ شماریات پاکستان نے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب میں اشیائے ضروریہ کی قیمتیں دوسرے صوبوں کی نسبت کم ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت ایک اجلاس میں ادارہ شماریات کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں دوسرے صوبوں کے مقابلے میں کم ہیں۔
یہ بھی پڑھیں مہنگائی کی شرح گزشتہ 3 سال میں سب سے کم ہے، بلال اظہر کیانی
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔
مریم نواز نے ہدایت کی کہ صوبے بھر میں روٹی کی مقررہ نرخ پر فروخت یقینی بنائی جائے، جبکہ ہر ضلع میں آٹے سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ صوبے کے کسی بھی شہر میں روٹی مقررہ قیمت سے زیادہ پر فروخت نہیں ہونی چاہیے، اور عوام کو کنٹرولڈ ریٹ پر آٹا بھی فراہم کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں مہنگائی بے قابو، ہفتہ وار شرح 24.36 فیصد تک پہنچ گئی
سیکریٹری انڈسٹری احسان بھٹہ نے وزیراعلیٰ مریم نواز کو پرائس کنٹرول چیکنگ کے حوالے س بریف کیا، جبکہ اجلاس میں سینیٹر پرویز رشید، چیئرپرسن ٹاسک فورس سلمہ بٹ اور دیگر نے شرکت کی۔