ڈاکٹر عمر عادل نے اینکر غریدہ فاروقی سے غیر مشروط معافی مانگ لی

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈاکٹر عمر عادل ایک معروف پاکستانی آرتھوپیڈک سرجن اور سینیئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن ہیں۔ چند روز قبل پنجاب پولیس کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے کے بعد ڈاکٹر عمر عادل خبروں میں آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین سے متعلق غیراخلاقی زبان: ’عمر عادل کو انجام بھگتنا پڑے گا‘

ڈاکٹر عمر عادل کے وارنٹ گرفتاری اینکر غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا ایکس پر شیئر کیے تھے۔ غریدہ فاروقی نے ڈاکٹر عمر عادل سے معافی مانگنے کو کہا جو انہوں نے نہیں مانگی جس کے بعد ان کی شکایت پر انہیں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ڈاکٹر عمر عادل کی ایک ویڈیو شیئر ہوئی ہے جس میں ڈاکٹر عمر عادل نے غریدہ فاروقی سے اپنی غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

ویڈیو میں ڈاکٹر عمر عادل کا کہنا تھا کہ ’یہ میری جانب سے اینکر غریدہ فاروقی سے پورے دل اور مخلصانہ غیر مشروط معافی ہے۔ میں سمجھتا ہوں کہ وہ ایک پوڈ کاسٹ سے بہت دکھی اور پریشان ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈاکٹر عمر عادل کے سابقہ بیوی سے تعلقات، سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا ہو گیا

انہوں نے ویڈیو میں کہا کہ پوڈ کاسٹ کے میزبان نے ان کی بات کو ایڈٹ اور اس میں ہیرا پھیری کرتے ہوئے اسے توڑ موڑ کر جاری کیا ہے، میرا اینکر غریدہ فاروقی کے ساتھ کوئی بغض نہیں ہے۔

ڈاکٹر عمر عادل کا مزید کہنا ہے کہ ہم میڈیا میں کام کرنے والے لوگ ہیں، اس لیے میں خاص طور پر خواتین اینکرز کا بہت احترام کرتا ہوں۔ اگر میں نے جان بوجھ کر یا غیر ارادی طور پر غریدہ فاروقی کو تکلیف پہنچائی ہے تو میں ان سے دل سے معافی مانگتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ غریدہ اپنی شکایت واپس لے لے۔ میں ان سے ایک مخلصانہ اور غیر مشروط چاہتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:خواتین اینکرز سے متعلق غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے پر ڈاکٹر عمر عادل گرفتار

ڈاکٹر عمر عادل کی غیر مشروط معافی پر سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کا سافٹ ویئر کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ ڈاکٹر عمر عادل کو اپنے علم اور تعلیم کے دائرے میں رہتے ہوئے سماجی اور سیاسی مسائل پر پوڈ کاسٹ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ اینکر غریدہ فاروقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ڈاکٹرعمرعادل نے ان کے اور میڈیا میں کام کرنے والی تمام خواتین کے خلاف ڈیجیٹل پلیٹ فارم پرفحش، لغو اور ہتک عزت پرمبنی الزامات عائد کیے تھے، جس میں خصوصاً ان کا نام بھی لیا گیا تھا۔

غریدہ فاروقی نے یہ بھی لکھا تھا کہ قانونی کارروائی میں ڈاکٹرعمرعادل کوموقع فراہم کیا گیا تھا کہ وہ پبلک کے سامنے معافی مانگیں لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ جس پر ان کے خلاف کارروائی کی گئی اور ان کو گرفتار کرکیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp