پارلیمنٹ کا 28 اگست کو ہونے والا مشترکہ اجلاس ملتوی

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے 28 اگست کو ہونے والا پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ملتوی کردیا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس آئندہ ہفتے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں عدلیہ سے جیسے فیصلے آرہے ہیں آئینی ترمیم ملک کی ضرورت ہے، وفاقی وزیر مصدق ملک

واضح رہے کہ حکومت نے 28 اگست کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا تھا، تاہم اب ملتوی کردیا گیا تھا، جس کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔

آج قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ایکٹ کا ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کرلیا گیا۔

میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ حکومت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی کرنا چاہتی ہے، تاہم گزشتہ روز وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ کے حوالے سے کوئی قانون سازی زیر غور نہیں۔

کچھ روز قبل وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدلیہ سے جس طرح کے فیصلے آرہے ہیں، آئینی ترمیم ملک کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں آئینی ترمیم کا امکان: پارلیمنٹ میں اس وقت نمبر گیم کیا ہے؟

دوسری جانب آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہاکہ ہم چیف جسٹس سمیت کسی بھی ایکسٹینشن کی مخالفت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین انڈو پیسفک فورم: اسحاق ڈار کی سنگاپور کے وزیرِ خارجہ اور بنگلادیشی سفیر سے غیررسمی ملاقات

ٹی20 ورلڈ کپ 2026: پاکستان اور بھارت ایک ہی گروپ میں، میچ 15 فروری کو کولمبو میں ہوگا

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات

ایبٹ آباد میں مسافر وین کو حادثہ، باپ بیٹے اور 2 بہنوں سمیت 6 افراد جاں بحق

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت