گزشتہ رات سے جاری بارش اور انتظامی مسائل کے باعث ملک بھر سے 30 پروازوں کی آمد و روانگی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کی جدہ روانگی میں ڈھائی گھنٹے تاخیر ہوئی، مدینہ سے پی آئی اے کی پرواز پی کے 744 کی آمد میں بھی 4 گھنٹے تاخیر ہوئی۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 302 کی لاہور روانگی میں 2 گھنٹے تاخیر ہوئی، پی آئی اے کی اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 تاخیر سے 11 بجے جائے گی۔ کراچی استنبول کی پرواز ٹی کے 709 3 گھنٹے کی تاخیر سے 9 بجے روانہ ہوئی۔
مزید پڑھیں: آندھی طوفان اور شدید بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
جدہ سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی پرواز پی کے 768 کی آمد میں سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوئی، ملتان سے مدینہ کے لیے پی آئی اے کی پرواز پی کے 715 4گھنٹے تاخیر سے دن 12 بجے جائے گی۔ ریاض سے لاہور کی پرواز پی اے 475 کی آمد میں ڈھائی گھنٹے تاخیر کردی گئی۔
پروازوں کا شیڈول متاثر ہونے سے دبئی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 134 کی روانگی میں 3گھنٹے تاخیر ہوئی، شارجہ، دمام، مسقط، دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد میں بھی تاخیر ہوئی۔ اسلام آباد سے مدینہ کی پرواز پی کے 713 6گھنٹے تاخیر سے صبح سوا 10 بجے جائے گی۔
اسلام آباد سے استنبول جدہ مسقط دبئی روانگی کی پروازوں میں بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، اسلام آباد تا اسکردو کی پرواز پی کے 451 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے دن 10 بجے جائے گی۔ اسلام آباد ریاض کی پرواز ایس ویز 725 4 گھنٹے تاخیر سے دن 1:40 بجے جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید بارشیں اور نشیبی علاقے زیرِآب آنے کا خدشہ ، محمکہ موسمیات
اسلام آباد تا کوئٹہ کی پرواز پی کے 325 ڈھائی گھنٹے تاخیر سے شام 4:30 بجے جائے گی، اسلام آباد تا کراچی کی پرواز پی کے 369 2گھنٹے تاخیر سے شام 6 بجے روانہ ہوگی۔