نمازِ جنازہ میں شریک احسن اقبال کا موبائل فون چوری، پولیس کی دوڑیں لگ گئیں

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مریدکے میں رانا افضال حسین کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے آئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون جیب تراشی میں چوری ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی دوڑیں لگ گئیں اس کے باوجود موبائل فون تاحال نہیں مل سکا۔

مزید پڑھیں:شہری اپنے موبائل فون چوری ہونے سے کیسے بچائیں؟

نمائندہ وی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین اپنی رہائشگاہ پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے تھے۔ اور وفاقی وزیر احسن اقبال ان کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے کے لیے مریدکے پہنچے تھے۔  پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال کا موبائل فون ٹریس کرنے کی سر توڑ کوششیں کی جا رہی ہیں۔

واضح رہے کہ مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے، رانا افضال حسین مرحوم رکن قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد بھی تھے۔ مرحوم ضمنی الیکشن میں پی پی 139 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ۔ رانا افضال حسین شیخوپورہ سے 2 مرتبہ رکن قومی اسمبلی رہ چکے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp