’کیا یہ درفشاں ہیں؟‘، اداکارہ کی پرانی تصاویر پر نئی بحث چھڑ گئی

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی معروف اداکارہ درِفشاں سلیم جو آج کل اپنے سپر ہٹ ڈراموں کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید شہرت حاصل کررہی ہیں، ان کی ایک مبیّنہ پرانی تصویر سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔ یہ تصویر ایک تقریب کی ہے جس میں انہوں نے فینسی ڈریس پہنا ہوا ہے اور ماتھے پر ٹیکہ لگایا ہوا ہے۔

پرانی تصویر میں درفشاں کے چہرے کی رنگت سانولی اور خدوخال کافی مختلف دکھائی دے رہے ہیں جنہیں دیکھ کر مداح حیرت میں مبتلا ہیں کہ خوبصورت نظر آنے والی درفشاں ماضی میں کتنی مختلف تھیں اور کیا ان کی خوبصورتی بھی مصنوعی ہے۔

صارفین کی جانب سے درفشاں کی مبینہ تصویر پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں کوئی ان پر تنقید کرتا نظر آیا تو کسی نے کہا کہ یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے وقت کے ساتھ سب تبدیل ہوجاتا ہے۔

ایک صارف نے درفشاں کی تصویر کو دیکھتے ہوئے سوال کیا کہ کیا یہ درفشاں ہی ہیں تو کسی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ درفشاں ہو ہی نہیں سکتی۔

ایک صارف نے درفشاں کے حق میں لکھا کہ ہم سب نو عمری میں ایسے ہی ہوتے ہیں، صارف کا کہنا تھا کہ سب اپنی پرانی تصاویر نکالیں تو وہ بھی ایسے ہی نظر آئیں گے یہاں تک کہ شناختی کارڈ پر بھی عجیب فوٹو ہوتی ہے۔

کئی صارفین کا کہنا تھا کہ پیسہ ہو تو کیا نہیں ہوسکتا، جبکہ کئی صارفین ایسے بھی تھے جنہیں لگتا ہے کہ یہ اداکارہ درفشاں نہیں بلکہ کوئی اور ہے۔

واضح رہے درفشاں سلیم کا ڈرامہ ’عشق مرشد‘ مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا اور اس کے علاوہ اداکار فیصل قریشی کے ساتھ کیا گیا ڈراما ’خئی‘ بھی ناظرین کے دل جیتنے میں کامیاب رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل