ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے نئی آئی فون ڈیوائسز اور ایپل واچ کے نئے ماڈلز کی تقریب رونمائی کا اعلان کردیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی فون 16 سیریز کی ڈیوائسز اور ایپل واچ کے نئے ماڈلز کی رونمائی کی تقریب 9 ستمبر کو کیلیفورنیا میں ایپل ہیڈکوارٹرز میں منعقد کی جائے گی جو ایپل کی ویب سائٹ اور یوٹیوب پر براہ راست دکھائی جائے گی۔ ایپل کی جانب سے عموماً ہر سال شاپنگ سیزن سے قبل نئی آئی فون ڈیوائسز اور ایپل واچز متعارف کرائی جاتی ہیں
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 16 کے 10 نئے فیچرز جن کا سب کو انتظار
آئی فون 16 سیریز کے ماڈلز میں کیا خاص بات ہے؟
9 ستمبر کو ہونے والی تقریب میں آئی فون 16، آئی فون 16 پلس، آئی فون 16 پرو اور آئی فون 16 پرو میکس متعارف کرائے جائیں گے اور ان سب کی خاس بات یہ ہے کہ ان ڈیوائسز کے ڈسپلے پہلے سے زیادہ بڑے ہوں گے۔ آئی فون 16 میں 6.1 انچ، آئی فون 16 پلس میں 6.7 انچ، آئی فون 16 پرو میں 6.3 انچ جبکہ آئی فون 16 پرو میکس میں 6.9 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔
اس کے علاوہ ان ڈیوائسز میں نیا ڈیزائن کردہ کیمرا بمپ اور ایک نئے رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس سال کے ایپل ورژن کو iOS 18 کہا جارہا ہے جس میں ایپل انٹیلی جنس یا آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) فیچرز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ تاہم یہ فیچرز ڈیوائسز کی رونمائی کے کچھ عرصہ بعد لانچ کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی فون 16 کا ’کیپچر بٹن‘ کیسا انقلاب برپا کرے گا؟
دوسری جانب ایپل واچز میں ایک نئی تیزترین چپ کے اضافے کی توقع بھی کی جارہی ہے۔ ایپل نے 9 ستمر کو ہونے والی تقریب میں کا لوگو اور نعرہ بھی جاری کردیا ہے، اس لوگو کے ذریعے ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کی جانب اشارہ دیا گیا ہے جب کہ اس کے نیچے ’اِٹس گلو ٹائم‘ کا نعرہ درج ہے۔ کے ذریعے ممکنہ طور پر ایپل انٹیلی جنس کی جانب اشارہ دیا ہے۔