پاکستان بنگلہ دیش دوسرا ٹیسٹ میچ، پی سی بی کا طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران طلبا کے لیے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا اعلان کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ طلبا کو اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اسکول یونیفارم میں آنا ہوگا اور اپنے تعلیمی اداروں کے کارڈ بھی دکھانا ہوں گے۔ اور وہ کسی بھی وی آئی پی اور پریمیم انکلوژر سے میچ دیکھ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں راولپنڈی ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ پر پاکستان اور بنگلہ دیش پر جرمانہ عائد، شکیب الحسن بھی زد میں آگئے

پی سی بی نے بتایا ہے کہ طلبا کے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کی پالیسی کا اطلاق پی سی بی گیلری یا پلاٹینم باکس میں نہیں ہوگا۔

پی سی بی کے مطابق طلبا کے اسٹیڈیم میں مفت داخلے کا فیصلہ ان کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 30 اگست سے شروع ہوگا، اس سے قبل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پی سی بی کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کی طرح 2 روٹس پر مفت شٹل بس سروس چلتی رہے گی جس سے تماشائیوں کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچنے میں آسانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں سرجری ابھی باقی ہے پہلے آلات تو مکمل ہونے دیں، چیئرمین پی سی بی

پہلا روٹ ایوی ایشن گراؤنڈ، راول روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک چلے گا، جبکہ دوسرا روٹ گورنمنٹ سیٹلائٹ ٹاؤن کالج فار بوائز، سکتھ روڈ، مری روڈ سے علامہ اقبال پارک کے داخلی دروازے تک جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟