بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں، چین

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کی وزارت خارجہ نے پاکستان کے صوبے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ انسداد دہشتگردی و سیکیورٹی تعاون کو مزید بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہاکہ ہم نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی پر رپورٹس کو دیکھا اور نوٹ کیا، دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ہم انسداد دہشتگردی کی کارروائیوں میں پیشرفت کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں: ایران اور ترکیہ کی مذمت

ترجمان نے کہاکہ چین ان دہشتگرد حملوں میں جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کرتا ہے، اور ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف مضبوط کھڑا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم سماجی یکجہتی و استحکام کو برقرار رکھنے اور لوگوں کے تحفظ کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ خطے میں امن و سلامتی کے مشترکہ تحفظ کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کے علاقے راڑہ شم میں مسلح افراد نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 23 مسافروں کو بسوں سے اتار کر فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ جبکہ دیگر افراد مختلف حملوں میں مارے گئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نائجیریا: مسلح افراد کا ایک ہفتے میں دوسری بار اسکول پر حملہ، 215 طلبا اغوا

جی 20 سربراہان اجلاس: امریکی بائیکاٹ کے باوجود متفقہ اعلامیے کا مسودہ تیار

کراچی میں ای چالان کے بعد روبوٹ کارز ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے لیے میدان میں آگئیں

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

‘شہر کی ترقی کے لیے ایک ہیں،’ باہمی تناؤ کے باوجود ٹرمپ اور زہران ممدانی کی خوشگوار ملاقات

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت