بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ آئی سی سی کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے بلامقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے۔

آئی سی سی کے مطابق نومنتخب چیئرمین رواں برس دسمبر میں موجودہ چیئرمین گریک بارکلے کی مدت ختم ہونے پر عہدہ سنبھالیں گے، گریک بارکلے نے تیسری بار چیئرمین کا عہدہ نہ سنبھالنے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی نے پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کے لیے کتنے بجٹ کی منظوری دی؟

جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے کم عمر ترین چیئرمین ہوں گے۔

جے شاہ 2019 سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعزازی سیکریٹری کے طور پر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، جبکہ 2021 سے وہ ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین بھی ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار بھی ماضی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین رہ چکے ہیں۔

جے شاہ نے آئی سی سی کا چیئرمین نامزد ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کھیل کے عالمی سطح پر مزید فروغ کے لیے آئی سی سی کی ٹیم اور رکن ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔

یہ بھی پڑھیں ٹی20 ورلڈ کپ میں آئی سی سی کو بھاری مالی نقصان، ذمہ دار بھارت یا امریکا؟

انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد ہوگا کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ جامع اور مقبول بنایا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp