اسلام آباد ہائیکورٹ کا صحافیوں کو کوریج سے روکنے پر پی سی بی سے جواب طلب

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صحافیوں کو کوریج سے روکنے کے سماعت ہوئی۔ عدالت نے جواب طلب کرتے ہوئے پی سی بی سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے کیس کی سماعت کی، سینئر وکیل عبدالواحد قریشی صحافیوں کی جانب سے پیش ہوئے۔ جسٹس بابر ستار نے کہا کہ کوریج کرنا صحافیوں کو بنیادی حق ہے۔

مزید پڑھیں: پیمرا نے اہم شخصیات کی میڈیا کوریج پر پابندی عائد کر دی

’رپورٹنگ کرنا اور تجزیہ کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے‘۔

کارروائی مکمل ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری کرکٹ بورڈ کو کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے اسپورٹس جرنلسٹس کو ایکرڈیشن جاری نہ کرنے پر پی سی بی سے جواب بھی طلب کرلیا۔

کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے پی سی بی سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت کو کل تک ملتوی کردیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp