کچے کے خطرناک ڈاکو جو لوگوں کو اغوا کرنے، یرغمال بنانے اور قتل جیسی وارداتوں میں ملوث ہیں اب ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں شاہد لنڈ جن کے سر پر کروڑوں کا انعام ہے اپنے ڈاکو دوست کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کی درخواست کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج پائندہ باد اور عمران خان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔
کچے کے ڈاکوؤں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے کیے گئے، عائشہ علی لکھتی ہیں کہ ان سے اچھے تو کچے کے ڈاکو نکلے جنہوں نے اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا۔
میرے سے اچھے تو کچے کے ڈاکو نکلے، اپنا یوٹیوب چینل بھی بنا لیا 😭😭 pic.twitter.com/SG3U6k539B
— Ayesha Ali Bhutta (@ayeshabhutta01) August 27, 2024
ایک صارف نے لکھا کہ یہ تو بہت معصوم سے لوگ لگ رہے ہیں کیا ڈاکو ایسے ہوتے ہیں؟
یہ تو معصوم سے لوگ لگ رہے 🥺 ڈاکو ایسے ہوتے ہیں کیا؟
— Syedaالمسلمہ (@TheSyedaSays) August 27, 2024
اسرار احمد لکھتے ہیں کہ تمام لوگ اپنا یو ٹیوب چینل بنا لیں اس کا بہت اسکوپ ہے کیونکہ یہاں رونالڈو سے کچے کے ڈاکوؤں تک سب موجود ہیں۔
یوٹیوب چینل بناو بہت سکوپ ہے۔۔😂😂
رونالڈو سے کچے کے ڈاکووں تک سب موجود ہین۔
🤩 https://t.co/nBVK2fvJ8G— Israr Ahmad Kohistan (@Israr_Kohistan) August 28, 2024
شمس خٹک نے لکھا کہ محب وطن تو کچے کے ڈاکو بھی ہیں اپنے پیچھے پاکستان کا جھنڈا لگا کر قوم سے خطاب کر رہے ہیں۔
محب وطن تو کچے کے ڈاکو بھی ہیں پیچھے پاکستان کا جھنڈا لگا کر قوم سے خطاب کر رہے ہیں https://t.co/8NPv6UC9n2
— Shams Khattak (@Sh_am_92) August 27, 2024
شاکر محمود اعوان نے لکھا کہ شاہد لونڈ کو حکومت نے اتنا مشہور کردیا ہے کہ اب ان کے دوست اپنا یوٹیوب چینل سبسکرائب کروانے کےلیے درخواست کر رہے ہیں اور آخر میں شاہد لونڈ عمران خان زندہ باد کا نعرہ بھی لگا رہے ہیں۔
شاہد لونڈ کو حکومت نے اتنا مشہور کردیا ہے کہ اب اسکے دوست اپنے چینل سبسکرائب کروانے کےلیے درخواست کر رہے ہیں،، آخر میں لونڈ عمران خان زندہ باد کا نعرہ بھی لگا رہا ہے۔۔ pic.twitter.com/9ygPIeBca9
— Shakir Mehmood Awan (@ShakirAwan88) August 28, 2024
واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے سندھ اور پنجاب کے کچے کے بڑے علاقے میں کارروائی کرنے والے خطرناک ڈاکوؤں کے سر کی ایک کروڑ روپے کردی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کچے کے 20 خطرناک ڈاکوؤں کے نام، تصاویر اور سر کی قیمت سے متعلق تفصیلات جاری کی تھیں۔
لسٹ جاری کرنے پر ڈاکو شاہد نے محکمہ داخلہ پنجاب کے نمبر پر کال کی اور کہا کہ میرا نام لسٹ میں کیوں ڈالا، جنہوں نے پولیس اہلکاروں کو شہید کیا ان میں سے کسی کا نام اشہار میں موجود ہی نہیں ہے اس لیے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت والی لسٹ فوری ختم کر کے نئی تیار کی جائے