پاکستان تحریک انصاف کا 15 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اور اجازت کے لیے انتظامیہ کو درخواست دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے بیرسٹر ابوزر سلمان نیازی کی وساطت سے ڈپٹی کمشنر لاہور کو درخواست دی ہے کہ تحریک انصاف 15 ستمبر کو مینار پاکستان لاہور پر جلسہ کرنا چاہتی ہے جس کا این او سی جاری کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی نے 27 اگست کو لاہور میں ہونے والا جلسہ ملتوی کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا نے کہا تھا کہ اس وقت ہماری تمام تر توجہ اسلام آباد جلسے پر ہے، اس لیے لاہور میں جلسہ 8 ستمبر کے بعد کیا جائے گا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ٹی آئی 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے جارہی ہے، جس کے لیے تمام تر تیاریاں عروج پر ہیں۔

اس سے قبل 22 اگست ہونے والا جلسہ عین وقت پر ملتوی کردیا گیا تھا، اور عمران خان نے اس وقت بعد صحافیوں سے غیررسمی گفتگو میں کہا تھا کہ اس کے بعد کچھ بھی ہوجائے جلسہ ملتوی نہیں ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp