پنجاب پولیس کا کریک ڈاؤن، رواں سال لاکھوں اشتہاری گرفتار

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب پولیس نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن محفوظ پنجاب پر عمل درآمد کرتے ہوئے کریک ڈاؤن میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد اشتہاری گرفتار کرلیے ہیں۔ سنگین جرائم میں مطلوب 65 اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال لاہور سمیت صوبہ بھر میں سنگین جرائم میں ملوث 87ہزار سے زائد اشتہاری مجرم گرفتار کیے گئے، اے کیٹیگری کے 13491، بی کیٹیگری کے 74029 اشتہاری شامل ہیں۔ ان کے علاوہ 47ہزار سے زائد عدالتی مفرور بھی گرفتار کیے گئے۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کی کارکردگی جانچنے کے لیے کی پرفارمنس انڈیکیٹرز مقرر

ترجمان کے مطابق اے کیٹیگری کے 3485 اور بی کیٹیگری کے 43656 عدالتی مفرور ان میں شامل ہیں، دوران آپریشنز 21942 ٹارگٹ آفینڈرز (عادی مجرم) بھی گرفتار ہوئے۔ اے کیٹیگری کے 12679، بی کیٹیگری کے 9263ٹارگٹ آفینڈرز شامل ہیں۔

پنجاب پولیس نے سنگین جرائم میں مطلوب 65اشتہاریوں کو بیرون ممالک سے گرفتار کرکے پاکستان منتقل کیا، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کامیاب کارروائیوں پر پولیس ٹیموں کو شاباشی دی اور کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی خاتون افسر کو عالمی ایوارڈ کے لیے منتخب کر لیا گیا

آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ مؤثر تفتیش سے مقدمات کو جلد مکمل کرتے ہوئے مجرمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں، آر پی اوز، ڈی پی اوز خطرناک مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن اور ٹارگٹڈ آپریشنز کی خود نگرانی کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp