بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے ایک حالیہ ویڈیو کلپ نے لاکھوں مداحوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز سلمان خان نے ممبئی میں ایک تقریب میں شرکت کی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس میں اداکار کو ایک صوفے پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے اور اسی دوران اداکارہ سونالی باندرے ان سے ملاقات کے لیے آتی ہیں۔
مزید پڑھیں: کس بھارتی اداکارہ نے سلمان خان کے ساتھ شادی سے انکار کیا؟
سونالی باندرے کے آنے پر اداکار سلمان خان صوفے کی پُشت کا سہارا لیتے ہوئے بہت مشکل سے کھڑے ہوتے ہی اور پھر سونالی سے ملاقات کرتے ہیں۔ دو دہائیاں گزر جانے کے باوجود یہ جوڑی بالی ووڈ متوالوں کے دلوں پر راج کر رہی ہے اور مداح کئی سالوں سے اس جوڑی کو پھر ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے آ رہے تھے۔ مذہبی تہوار میں دونوں کی ایک ساتھ شرکت نے مداحوں کے ذہنوں میں پریم (سلمان خان) اور پریتی (سونالی باندے) کی پرانی یادوں کو پھر سے تازہ کر دیا۔
Hum saath saath hai reunion Prem Meets Dr Preeti Salmaan khan meets Sonali bendre ♥️#SalmanKhan #SonaliBendre pic.twitter.com/tAlyvNOnIR
— King Kohli 👑 (@CricketfanO9) August 28, 2024
جہاں ایک طرف مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے پر خوش تھے وہیں سلمان خان کو دیکھ کر پریشان ہو گئے۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد مداح یہ کہتے نظر آئے کہ ان کے بچپن کے ہیرو اب بوڑھے ہو رہے ہیں اور سلمان خان کو بوڑھا ہوتے دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے جبکہ بعض صارفین ایسے بھی تھے جن کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو پسلیوں کی چوٹ لگی ہے اور یہ درد بہت خطرناک ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے کُل اثاثے منظرِ عام پر آگئے، اداکار کے پاس کیا کچھ ہے؟
واضح رہے کہ سال 1999 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ‘فلم ہم ساتھ ساتھ ہیں’ میں سلمان خان اور سونالی باندرے کی جوڑی کو فلم بینوں نے سب سے زیادہ پسند کیا اور آج 25 سال گزر جانے کے باوجود فلم بین اس جوڑی کی تعریف کرنے سے خود کو روک نہیں پاتے۔
‘ہم ساتھ ساتھ ہیں’ بالی ووڈ کی سب سے بہترین فیملی فلم ماننی جاتی ہے، فلم میں سلمان خان اور سونالی باندرے کے علاوہ تبو، کرشمہ کپور، سیف علی خان، آلوک ناتھ، ریما لاگو و دیگر فنکاروں نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے۔