اسلام آباد: بینک کی گاڑی لوٹنے، گارڈ کو مارنے والا گینگ گرفتار

جمعرات 29 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں واقع نجی بینک کی گاڑی کو لوٹنے اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ایک خطرناک گینگ کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کوگرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم ایک کروڑ 97 لاکھ روپے، 2 گاڑیاں اور اسلحہ بھی برآمدکرلیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد، موٹر سائیکل چوری میں ملوث گینگ کے 2 رکن گرفتار

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر سید مصطفی تنویر نے جمعرات کے روز ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نجی بینک کی گاڑی کو گن پوائنٹ پر لوٹنے، فائرنگ کر کے ایک سیکیورٹی گارڈ کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے 4 ملزمان کو گروہ کے سرغنہ سمیت قلیل وقت میں ٹریس کر کے گرفتار کرلیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں گروہ کے سرغنہ میر رضوان قریشی اور نعیم بہادر نے فائرنگ کی تھی جبکہ دیگر 2 ساتھیوں محمد ریاض اعوان اور محمد ارسلان عارف بھی ان کے ساتھ شامل تھے۔ مرکزی ملزم نعیم بہادر کراچی میں گن پوائنٹ پر ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔

مزید پڑھیے: کراچی میں بینکوں کے باہر ڈکیتیاں کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن، 4 رکنی گینگ گرفتار

ڈی آئی جی نے مزید بتایا کہ پولیس ٹیموں نے ملزمان کے قبضے سے لوٹی گئی رقم ایک کروڑ 97 لاکھ روپے، واردات میں استعمال ہونے والی 2 گاڑیاں اور اسلحہ معہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا ہے۔ یہ ایک انتہائی خطرناک بین الصوبائی جرائم پیشہ گروہ ہے جس کے خلاف دیگر صوبوں میں بھی سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر 2 ساتھی بھی اس وقوعہ میں ملوث ہیں جن کی گرفتار ی کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ڈی آئی جی نے بتایا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجز میں دونوں مرکزی ملزمان کو فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقوعہ کو ٹریس کرنے والی پولیس ٹیموں نے انتہائی جانفشانی اور ایمانداری سے اپنے فرض کو نھایا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور تعریفی اسناد اور انعامات دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت