کپل شرما نے اپنا طیارہ خریدلیا، کروڑوں کمانے والے کامیڈین کی پہلی تنخواہ کتنی تھی؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شاہ رخ خان سے لے کر امیتابھ بچن تک کئی ایسے ستارے ہیں جنہوں نے انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے سے پہلے پرتعیش زندگی گزارنے کے لیے بہت جدوجہد کی۔ ایسے ہی ایک بھارتی اسٹار ہیں جو کامیاب اسٹار بننے سے پہلے ٹیلی فون بوتھ پر کام کرتے تھے اور اب عیش و آرام کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اس وقت کپل شرما ایک پر تعیش گھر اور پرائیوٹ جیٹ کے مالک ہیں۔

کپل شرما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اپنی اہلیہ گنی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو حیران کر دیا، تصویر کے پسِ منظر میں پرائیوٹ جیٹ نظر آ رہا ہے جس پر صارفین خود کو تبصرہ کرنے سے نہیں روک سکے، ایک صارف نے لکھا کہ کپل شرما نے اسکوٹر سے پرائیوٹ جیٹ تک کا سفر طے کرنے میں بہت جدوجہد کی ہے جبکہ کئی صارفین کپل شرما کو مبارکباد دیتے نظر آئے اور کہا کہ وہ تمام مزاح نگاروں میں سب سے اولین درجے پر ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kapil Sharma (@kapilsharma)

بھارتی میڈیا کے مطابق کپل شرما نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنی پہلی نوکری صرف 16 برس کی عمر میں آبائی شہر امرتسر میں کی۔ جہاں انہوں نے اپنا جیب خرچ نکالنے کے لیے پہلی بار ایک پی سی او میں کام کیا اور اس وقت ان کی تنخواہ محض 500 بھارتی روپے ماہانہ تھی جبکہ انہیں دوسری نوکری ایک گارمنٹ فیکٹری میں ملی جہاں وہ ماہانہ 900 روپے لیا کرتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کپل شرما شو میں کام کرنے والے فنکاروں کے پاس کتنی دولت ہے؟

کپل شرما نے بتایا کہ وہ اپنے ذاتی اخرجات خود ہی پورا کیا کرتے تھے کیوں کہ گھر والوں سے پیسے مانگنے پر انہیں شرم آتی تھی۔ کپل نے اپنے کالج کے دنوں میں تھیٹر میں قدم رکھا اور بعد میں 2007 میں گریٹ انڈین لافٹر چیلنج سیزن 3 میں حصہ لینے کے لیے ممبئی آئے جہاں وہ فاتح بن کر ابھرے اور وہاں سے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔

بعد ازاں ہندوستان میں ایک مزاحیہ اداکار کے طور پر شہرت حاصل کرنے کے بعد کپل شرما نے 2013 میں اپنے ٹی وی شو کامیڈی نائٹس ود کپل کی میزبانی شروع کی۔ 2016 میں اس شو کا نام دی کپل شرما شو رکھا گیا۔ اس کے ساتھ وہ ٹیلی ویژن کے سب سے کامیاب اور امیر ترین ستاروں میں سے ایک بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خرچے پورے نہیں ہوتے‘ بھارتی کامیڈین کپل شرما نے وی لاگ بنانا شروع کر دیا

اس سال کپل شرما نے ٹیلی ویژن چھوڑ کر اپنے شو کو نیٹ فلکس پر منتقل کر دیا۔ دی گریٹ انڈین کپل شو ہفتہ وار اقساط میں نیٹ فلکس پر نشر ہوا اور حالیہ شو کے لیے انہوں نے مبینہ طور پر فی قسط 5 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔

کپل شرما نے کئی فلموں میں بھی کام کیا تاہم ان کی صرف ایک فلم ’کس کس کو پیار کروں‘باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ پرتعیش طرز زندگی گزارنے والے کپل شرما کی دولت کی مجموعی مالیت 300 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp