وزیر اعظم کے معاون خصوصی فہد حسین نے استعفیٰ دے دیا

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف کے معاون خصوصی فہد حسین اپنےعہدے سے مستعفی ہوگئے

سماجی رابطہ ویب سائٹ ٹویٹر پر فہد حسین نے اپنی ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ ’میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں، وزیر اعظم شہباز شریف کا بہت شکرگزار ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا‘۔

فہد حسین نے لکھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے مجھے سرکاری عہدے پر کام کرنے کا موقع دیا، میں ان کا بے حد شکرگزار ہوں۔

فہد حسین نے وزیر اعظم کے لیے تعریفی جملے لکھتے ہوئے کہا’ میں نے اپنی آنکھوں سے وزیر اعظم کو انتھک محنت کرتے ہوئے دیکھا۔ انہوں نے بھرپور کوشش کی کہ پاکستان کو بہتری کی طرف لایا جائے۔ اس طرح کوئی اور نہیں کر سکتا‘۔

ذرائع کے مطابق  ایک نجی ٹی وی چینل سے وابستہ ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp