مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس نواز شریف کی صدارت میں جاری، اہم سیاسی و ملکی فیصلے متوقع

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کا اہم مشاورتی اجلاس نواز شریف کی صدارت میں پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز، حمزہ شہباز، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر رہنما شریک ہیں۔

اجلاس میں پنجاب اور اسلام آباد کے بجلی صارفین کے لیے ریلیف کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی، جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نواز شریف کو پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پر آئینی ترامیم پر بھی بریفنگ دیں گے۔

مزید پڑھیں:’میں تیار ہوں‘ نواز شریف کی لندن روانگی سے متعلق خبروں پر شایان علی پھر متحرک

خیال رہے ن لیگ کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن جانے کا امکان ہے، ذرائع کا کہنا تھا کہ نواز شریف ستمبر کے اختتام یا اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لندن روانہ ہوسکتے ہیں، جہاں وہ اپنے معالجین سے روٹین کا چیک اپ کرائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ن لیگ کے قائد لندن میں قیام کے دوران طبی معائنے کے بعد اپنے صاحبزادوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔ یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف 21 اکتوبر 2023 کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل