شیر افضل مروت کے آبائی گاؤں میں ان کے حجرے کو کس نے آگ لگائی؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل میں کچھ نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ اور 1122 نے 2 گھنٹے بعد آگ پر قابو پایا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں ان کا کہنا تھا کہ میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔ ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔

اُدھر ریسکیو 1122 لکی مروت نے اپنے اعلامیے میں کہا ہے کہ رات گئے بیگو خیل گاؤں میں ایک گھر کے کمرے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر فائیٹرز کی ٹیم جائے وقوعہ کی طرف روانہ کردی گئی۔

مزید پڑھیں:عمران خان 8 ستمبر کے بعد جلد رہا ہوجائیں گے، شیر افضل مروت

ریسکیو 1122 کی فائر فائیٹرز ٹیم نے فوراً موقع پر پہنچ کر 7 ہزار لیٹر پانی کا استعمال کرکے ایک گھنٹے میں آگ پر مکمل قابو پایا۔ آتشزدگی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع رپورٹ نہیں ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp