رواں برس 1446 منشیات فروش گرفتار کرکے 344 کلو چرس اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی، اسلام آباد پولیس

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویر نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے رواں سال کے دوران 1446 منشیات فروش گرفتار کیے ہیں۔ منشیات فروشوں سے 344 کلوگرام سے زائد چرس، نشہ آور گولیاں اور 11920 لیٹر شراب برآمد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:’روک سکو تو روک لو‘، ون ویلنگ کرتے نوجوان کا اسلام آباد پولیس کو چیلنج، ویڈیو وائرل

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس منشیات کے خاتمہ کے لیے پرعزم ہے، رواں برس ابتک ملزمان سے 428 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 30 کلو گرام سے زائد آئس، 258 نشہ آور گولیاں اور 11920 لیٹر شراب برآمدکی گئی ہے۔

ڈی آئی جی ڈاکٹر سید مصطفیٰ تنویرکے مطابق ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذالعمل ہے، اسلام آباد پولیس

ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے بغیر کسی جلسہ جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ وہ ایسی کسی غیرقانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ العمل ہے۔

اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔ شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 پر اطلاع دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟