ن لیگ کے اجلاس کی اندرونی کہانی،پنجاب میں نیا بلدیاتی نظام لانے اور رواں برس ہی انتخابات کروانے کا فیصلہ

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مسلم لیگ ن کے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی، مسلم لیگ ن کا نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں:نوازشریف اب تک متحرک کیوں نہ ہوسکے؟

لاہور میں منعقدہ مسلم لیگ ن کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے اجلاس میں نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بلدیاتی انتخابات

ذرائع کے مطابق اجلاس میں بلدیاتی انتخابات رواں سال کروانے پر اتفاق کیا گیا، جس کے بعد امکان ہے کہ یہ بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروائے جاسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بجلی بلوں میں ریلیف کے بعد جلد سولر پینل پروگرام شروع کیا جائے گا، مریم نواز

مسلم لیگ ن کے ذرائع کے مطابق نوازشریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو اپنے اخراجات کم کرنے کی ہدایت کر دی۔ مسلم لیگ ن کا آئندہ چند روز میں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی صدر نے آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ

اس کے علاوہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی جانب سے مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع ن لیگ  کے مطابق اجلاس میں خواجہ آصف کی پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp