ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا الزام ثابت، پاکستانی ریسلرعلی اسد پر 4 سال کی پابندی عائد

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معروف ریسلرعلی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کے الزام میں 4 سال کے لیے پابندی عائدکر دی گئی ہے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں ہونے والے کامن ویلتھ گیمز میں کانسی کا تمغہ حاصل کرنے والے پاکستانی ریسلرعلی اسد کا ڈوب ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ممنوعہ ادویات استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی تمام کھلاڑیوں کے ڈوب ٹیسٹ کرتی ہے، اگر کسی بھی کھلاڑی کا یہ ٹیسٹ مثبت آ جائے تو اس کے کھیلنے پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے، انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے علی اسد کے خون کے نمونوں کا نتیجہ جاری کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ ان کے خون میں ممنوعہ ادویات کے اثرات پائے گئے ہیں۔

پاکستانی ریسلر علی اسد نے کامن ویلتھ گیمز میں اپنے مدِ مقابل بھارتی ریسلر کو صفر کے مقابلے میں 11 پوائنٹ سے مات دے کر پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔

پاکستانی ریسلرعلی اسد کے6  اگست 2022 کو ٹیسٹ کے لیے نمونے لیے گئے تھے جس کے نتائج مثبت آئے تھے، اس پر علی اسد نے اپیل بھی دائر کی تھی۔

تقریباً 2 سال کی تحقیقات کے بعد انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے ایک خط کے ذریعے علی اسد کومطلع کیا کہ ان کے خون کے نمونوں میں میتھینڈینون  کی موجودگی پائی گئی ہے جو ایجنسی کے عالمی قوانین کے آرٹیکل 2.2 کی خلاف ورزی ہے۔

انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی ریسلر کو دفاع کے لیے وقت دیا گیا تھا لیکن پاکستان ریسلنگ فیڈریشن نے بھی تصدیق کی ہے ایجنسی کی طرف سے بھیجے گئے تمام نوٹس علی اسد کو موصول ہو گئے تھے لیکن انہوں نے مقررہ تاریخوں تک واپس کوئی جواب جمع نہیں کرایا جس کے باعث ان پر 4 سال کی پابندی عائد کی جاتی ہے، اس پابندی کا اطلاق بھی اکتوبر 2022 سے ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سلامتی کونسل میں امریکا اور ایران آمنے سامنے، سخت بیانات کا تبادلہ

ورلڈ کپ سے پہلے ہی شائقین کا طوفان، فیفا کو ٹکٹوں کی تاریخ ساز ڈیمانڈ کا سامنا

ایران امریکا کشیدگی میں اضافہ، پاکستان کا ضبط، ذمہ داری اور مذاکرات پر زور

مچل اسٹارک آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ قرار، دسمبر 2025 کا اعزاز آسٹریلوی فاسٹ بولر کے نام

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘