کورونا کے وار جاری۔گذشتہ روز 46 نئے کیسز سامنے آئے۔کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 60 فیصد ہو گئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ) کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 946 ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے46 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ ایک مریض جاں بحق ہوا ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 60 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کورونا کے 193 ٹیسٹ کئے گئے اور 6 مریض رپورٹ ہوئے۔
COVID-19 Statistics 04 April 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 2,946
Positive Cases: 47
Positivity %: 1.60%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 20
(shared by NCOC-NIH)— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 4, 2023
لاہور میں 485 ٹیسٹ کئے گئے اور 19 مریض رپورٹ ہوئے۔ این آئی ایچ حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 11 فیصد ہے۔
لاہور میں مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 92 فیصد رہی۔ ملک بھر میں کورونا کے 20 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔