سابق وزیراعظم عمران خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں موسیقی کے بے تاج بادشاہ نصرت فتح علی خان اور بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ ایک تقریب میں لطف اندوز ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، کسی نے کہا کہ عمران خان 80 کی دہائی میں بھی مشہور تھے تو کوئی یہ کہتا نظر آیا کہ عمران خان 40 سال کی عمر میں بھی خوب شہرت پا چکے تھے جو بڑے بڑے سپر اسٹارز کے ساتھ اٹھتے بیٹھتے تھے۔
جب خان 40 سال کا تھا ❤️ pic.twitter.com/y6Yj8OYAay
— Faisal Khan (@KaliwalYam) September 1, 2024
سلمان نامی صارف نے لکھا کہ عمران خان تب بھی شہزادہ تھا اور آج بھی شہزادہ ہے۔
تب بھی شہزادہ تھا اور اب بھی شہزادہ ھے.. 😍🥰😘 https://t.co/mzJM5zneBC
— Salman Baba @PTI (@SalmanB63091279) September 1, 2024
پی ٹی آئی کے حامی ایک صارف نے لکھا کہ عمران خان شہزادوں والی زندگی چھوڑ کے اس قوم کے لیے خوار ہو گیا ہے، ایسی زندگی کے لوگ خواب دیکھتے ہیں جو عمران خان نے گزاری ہے۔
کیسی شہزادوں والی زندگی چھوڑ کے اس قوم کے لیے خوار ہو گیا ایسی زندگی کے لوگ خواب دیکھتے ہیں https://t.co/ERt3V9ENQh
— Truefreedom (@tfreedom404) September 2, 2024
جہاں تحریک انصاف کے حامی صارفین عمران خان کی تعریفوں کے پل باندھتے نظر آئے وہیں چند صارفین ایسے بھی تھے جنہوں نےعمران خان کے ہاتھ میں اٹھائے ہوئے گلاس پر سوال کیا کہ کیا وہ شراب پی رہے ہیں۔
What's he drinking 🍷🍷 vine or whiskey.
So called leader.— Zeeshan Ahmed (@ZeeshansheikhA1) September 2, 2024
واضح رہے عمران خان نےکرکٹ کیریئر کا آغاز 1971 میں 18 سال کی عمر میں انگلینڈ کے خلاف میچ سے کیا اور جلد ہی ٹیم میں ایک آل راؤنڈر کی حیثیت سے نمایاں جگہ بنالی تاہم ان کی شہرت اُس وقت بلندیوں پر پہنچی، جب 1982 میں وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان منتخب ہوئے۔عمران خان کی ہی قیادت میں پاکستان نے پہلی مرتبہ 1992 میں کرکٹ ورلڈ کپ جیتا۔
کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد عمران خان نے سماجی سرگرمیوں میں حصہ لینا شروع کیا اور کینسر کے مریضوں کے لیے لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا شوکت خانم میموریل اسپتال بنایا۔
1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے فاتح کپتان نے 25 اپریل 1996ء کو پاکستان تحریک انصاف قائم کرکے سیاسی میدان میں قدم رکھا اور ان کی 22 سال کی جدوجہد کے بعد آج تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے۔