پاکستان کے شمالی علاقے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کے نواحی گاؤں سے تعلق رکھنے والی فرزانہ ایک گھریلو خاتون ہونے کے باوجود لاکھوں روپے کماتی ہیں۔ سردی ہو یا گرمی، ان کی آمدن میں کمی نہیں ہوتی۔ وہ اسکردو کی دیگر خواتین کو بھی اپنی طرح لاکھوں کمانے کا ہنر سکھا رہی ہیں۔
یہ باہمت خاتون اپنے گھر کے آس پاس سبزیاں کاشت کرکے مارکیٹ میں فروخت کرتی ہیں۔ رواں سال انہوں نے صرف کھیرے اگا کر 12 لاکھ روپے کمائے۔ فرازانہ جدید طرز زراعت کو ترجیح دیتی ہیں اور منفی ٹمپریچر میں بھی سبزیاں اگا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا ہنر جانتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسکردو کی خاتون نے گھر پر ہی ریسٹورنٹ کھول لیا، سیاحوں کی روایتی کھانوں سے تواضع
وہ گرین ہاؤس میں سبزیاں اگانے والی اسکردو کی پہلی کامیاب خاتون ہیں۔ مختلف کامیاب کاروبار کرنے پر فرزانہ کو کئی اداروں سے ایوارڈز بھی ملے ہیں۔ فرزانہ کے دیگر کاروباروں اور سالانہ آمدن کے بارے میں جانیں ذاکر بلتستانی کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔۔۔