ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر ماہانہ کتنا خرچہ آتا ہے؟

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے معاشی حالات ابتر ہونے کی وجوہات میں ایک وجہ بے شمار سرکاری اخراجات ہیں، افسران کو بڑی تنخواہوں اور مراعات تو دی ہی جاتی ہیں لیکن اس کے علاوہ ان افسران کی سیکیورٹی پر بھی ماہانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی کے لیے ہر وقت 532 اہلکار اور 44 گاڑیاں مختص ہیں، سیکیورٹی پر مامور گن مین اور گارڈز کو تنخواہ کی مد میں ماہانہ 4 کروڑ 34 لاکھ روپے ادا کیے جاتے ہیں، اس کے علاوہ سیکیورٹی کے لیے موجود 44 گاڑیوں پر ماہانہ 43 لاکھ 87 ہزار روپے کا خرچ آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کون سے اخراجات کم کرکے ایک سال میں 300 ارب روپے کی بچت کرے گی؟

مجموعی طور پر ججز، بیوروکریٹس اور وزرا کی سیکیورٹی پر ماہانہ 4 کروڑ 78 لاکھ روپے اور سالانہ تقریباً 57 کروڑ 46 لاکھ روپے کا خرچ آتا ہے۔

ججز کی سیکیورٹی کے لیے 34 گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے ماہ میں 34 لاکھ 45 ہزار روپے کا خرچ آیا، جبکہ ججز کے سیکیورٹی پر مامور 409 گن مین اور گارڈز کو ماہ اپریل میں 3 کروڑ 34 لاکھ روپے تنخواہ کی مد میں ادا کیے گئے، اس طرح ججز کی سیکیورٹی پر سالانہ تقریباً 44 کروڑ 25 لاکھ روپے خرچ ہوتے ہیں۔

مزید پڑھیں:رواں مالی سال میں حکومت کی سب سے زیادہ آمدنی اور اخراجات کہاں ہوئے؟

بیوروکریٹس کی سیکیورٹی کے لیے 6 گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے مہینے میں 4 لاکھ 69 ہزار روپے کے اخراجات ہوئے جبکہ سیکیورٹی پر مامور 79 گن مین اور گارڈز کو صرف اپریل میں  64 لاکھ 64 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ادا کیے گئے، اس طرح بیوروکریٹس کی سیکیورٹی پر سالانہ تقریباً 8 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔

وزرا کی سیکیورٹی کے لیے 4 گاڑیاں مختص ہیں جن پر اپریل کے مہینے میں 4 لاکھ 72 ہزار روپے کے اخراجات ریکارڈ ہوئے، جبکہ سیکیورٹی پر مامور 44 گن مین اور گارڈز کو اسی مہینے 35 لاکھ 95 ہزار روپے تنخواہ کی مد میں ادا کیے گئے، اس طرح ججز کی سیکیورٹی پر سالانہ تقریباً 4 کروڑ 88 لاکھ روپے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل