ڈرائیور نے آٹو رکشہ کی چھت پر پودے اگا لیے، ویڈیو وائرل

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انڈیا کے دارالحکومت دہلی میں ایک رکشہ ڈرائیور نے گرمی کا مقابلہ کرنے کے لیے رکشے کی چھت پر پودے لگا لیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

گرمی سے پریشان بھارتی رکشہ ڈرائیور نے مسافروں کو ٹھنڈک اور راحت پہنچانے کے لیے رکشے کی چھت پر مختلف قسم کے تازہ پودے اگا لیے جس میں ٹماٹر، بھنڈی، توری، پالک اور کھیرا شامل ہیں۔

رکشہ ڈرائیور کا کہنا ہے کہ شدید گرم درجہ حرارت میں بھی یہ پودے رکشے کو ٹھنڈا رکھتے ہیں اور اب ان کا رکشہ بالکل اے سی کی طرح کا ہے، ان کا مزید کہنا تھا کہ مسافر اس رکشے سے اتنا خوش ہوتے ہیں کہ وہ اضافی پیسے دے کے جاتے ہیں۔

 یہ منفرد رکشہ عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے اور شہری اس میں سوار ہوکر تصاویر اور ویڈیوز بناتے ہیں۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہے۔

ایک ایکس صارف نے رکشہ ڈرائیور کو سراہتے ہوئے لکھا کہ ان کا یہ رکشے کی چھت پر پودے لگانے والا آئیڈیا بہت اچھا ہے۔

جہاں کئی صارفین رکشہ ڈرائیور کی ذہانت کو سراہتے نظر آئے وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو تازہ نہیں بلکہ 2 سال پرانی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستانی نژاد امریکی خاتون کو 8 برس کی قید، جرم کیا ہے؟

اسحاق ڈار کی روسی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیش اور پاکستان پولیس اکیڈمیوں کے تعاون کو بڑھانے کا اعلان

پتنگ کیوں اڑائی؟ باپ نے 11 سالہ بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا

پاک لنکا ون ڈے سیریز: سری لنکن کھلاڑیوں کو وطن واپسی پر کس نے اکسایا؟ نام سامنے آگیا

ویڈیو

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

روبوٹ کے ذریعے گردے کی کامیاب سرجری، یہ انسانوں سے بہتر ثابت ہوں گے، ماہرین

کوئٹہ کے کم گیس پر چلنے والے سستے گیزر، سخت سردی میں بڑی نعمت

کالم / تجزیہ

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ

ایک بدزبان محبوب، بال ٹھاکرے