مشہور کارٹون سیریز ’ڈینجر ماؤس‘ کی کہانی کے مصنف برائن ٹرومین انتقال کر گئے

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

’ڈینجر ماؤس‘ اور ’کورلٹن اینڈ دی ویلز‘ جیسی بچوں کی پسندیدہ ترین کارٹون ٹیلی ویژن سیریز کی کہانی لکھنے والے مصنف برائن ٹرومین 92 سال کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

برائن ٹرومین کے بیٹے جوناتھن ٹرومین نے فیس بک پوسٹ میں ان کی موت کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ٹرومین مختصر علالت کے بعد اتوار کی رات اسٹاک پورٹ کے اسٹیپنگ ہل اسپتال میں انتقال کر گئے ہیں۔

جوناتھن ٹرومین کے پیغام سے پتا چلتا ہے کہ ان کے والد، جو اپنے مزاح اور تخلیقی صلاحیتوں کے ماہر مانے جانے جاتے تھے، کسی جذباتی خراج عقیدت کے قائل نہیں تھے، تاہم ان کے بیٹے نے کہا کہ جو لوگ انہیں جانتے تھے وہ انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

ٹرومین نے گریناڈا ٹی وی میں 2 دہائیاں گزاریں، جہاں انہوں نے ایک مصنف اور ہدایت کار کی حیثیت سے اہم خدمات انجام دیں ، ان کی بنائی گئی ٹی وی سیریز ہوں یا کارٹون سیریز ٹی وی سے ہٹ کر سنیماؤں کے علاوہ ہاؤس فار دی فیوچر میں بھی شامل ہیں۔

ٹرومین اینیمیشن کمپنی ’کوسگروو ہال‘ میں وہ فلمز کی کہانی لکھنے کے حوالے سے سب سے زیادہ مشہور ہوئے، جہاں انہوں نے کاؤنٹ ڈکولا اور سر ڈیوڈ جیسن کی آواز میں اصل ڈینجر ماؤس کارٹون سیریز کی کہانی لکھی۔

کوسگروو ہال فلمز آرکائیو نے انسٹاگرام پر ٹرومین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’برائن ٹرومین کی تحریر اور مزاح میں بڑوں اور بچوں دونوں کو متاثر کرنے کی انوکھی صلاحیت تھی، انہوں نے ڈینجر ماؤس، دی ونڈ ان دی ویلوز ، اور جیمی اینڈ دی ٹارچ میجک جیسی کوسگروو ہال سیریز کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

برائن ٹرومین کے کام نے نا صرف بچوں کو اپنا گرویدہ بنایا بلکہ ان کی سیریز نے نوجوانوں، بڑوں اور بچوں سمیت مرد و خواتین کو اپنی پر اثر مزاحیہ تحریروں سے بے حد متاثر کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp