چینی وزیراعظم اگلے ماہ 3 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کے وزیراعظم لی چیانگ اگلے ماہ پاکستان کا 3 روزہ سرکاری دورہ کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، چینی وزیراعظم 14 سے 16 اکتوبر تک پاکستان کا 3 روزہ دورہ کریں گے اور یہ 11 سال بعد کسی بھی چینی وزیراعظم کا پہلا دورہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں دہشتگردی قابل مذمت، پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون مزید بڑھانے کے لیے تیار ہیں، چین

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ، چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے 2 پہلو ہیں، وزیراعظم لی چیانگ سرکاری دورے پر 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے اور سربراہان مملکت کے ساتھ ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات و دیگر امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ سرکاری دورے کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف معاہدوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کیساتھ تعلقات کسی دوسرے ملک کی وجہ سے قربان نہیں کرینگے، پاکستان

چینی وزیراعظم کے دورہ پاکستان کا دوسرا پہلو کثیرالجہتی ہے جس کے تحت وہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اسلام آباد میں 15 اور16 اکتوبرکو ہونے والے سربراہان حکومت کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قازقستان کا ‘ابراہیم معاہدوں’ میں شمولیت اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط بنانے کا عندیہ

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

پیپلز پارٹی نے 27ویں آئینی ترمیم کی بیشتر تجاویز مسترد کردیں

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

پاکستان کی درآمدات میں مسلسل اضافہ کون سے خطرات کا اشارہ ہے؟

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جا سکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟