ویرات کوہلی کی اہلیہ اداکارہ انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت واپس آگئی ہیں۔
انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی لندن چلی گئی تھیں، مداحوں اور بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی اپنے دونوں بچوں کے ہمراہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوگئے ہیں تاہم جوڑے کی جانب سے اس خبر پر کوئی ردعمل سامنے آیا تھا۔
لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان ہی انوشکا شرما واپس بھارت آگئی ہیں، اداکارہ کو ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کو 4 ستمبر یعنی آج صبح ممبئی ایئرپورٹ پر اپنے بچوں اور شوہر ویرات کوہلی کے بغیر دیکھا گیا، انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار عوامی سطح پر میڈیا کے سامنے آئی ہیں جس سے ان مداح خوش ہو گئے ہیں اور اندازے لگا رہے ہیں کہ اداکارہ کام کے سلسلے میں ممبئی آئی ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کے ہاں رواں سال 15 فروری کو بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی لیکن اس جوڑی نے 20 فروری کو سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے بیٹے کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔ اس سے قبل اسٹار جوڑی کے ہاں جنوری 2021 میں پہلی بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اُنہوں نے وامیکا رکھا تھا۔