سپریم کورٹ: زیرالتوا مقدمات تاریخ کی بلند ترین سطح پر، تعداد کہاں تک پہنچ گئی؟

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے 16 سے 31 اگست تک زیرالتوا مقدمات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ میں زیر التوا مقدمات کی تعداد 60 ہزار 508 ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم کرنے کی ضرورت ہے، جسٹس منصور علی شاہ

رپورٹ کے مطابق، گزشتہ 15 دنوں میں 861 زیرالتوا مقدمات کا اضافہ ہوا ہے جن میں 33 ہزار 269 سول  اور 10 ہزار 335 فوجداری ہیں، جبکہ 28 ازخود نوٹسز بھی زیرالتوا ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں  2ہزار 64 نظرثانی درخواستیں زیرالتوا ہیں۔ علاوہ ازیں، ایچ آر سیل کی 134 درخواستیں اور 3 ہزار 361 جیل پٹیشنز بھی زیرالتوا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 22 لاکھ مقدمات زیرالتوا ہونے کی وجہ فضول مقدمے بازی ہے، جسٹس منصور علی شاہ

رپورٹ کے مطابق، 16 سے 31 اگست کے دوران سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں 409 نئی اپیلیں اور مقدمے دائر ہوئے جبکہ مقدمات کے فیصلوں کی تعداد صفر ہے۔ کراچی میں بھی اس عرصے میں 27 نئی اپیلیں اور مقدمات دائر ہوئے اور فیصلوں کی تعداد صفر ہے۔

پشاور میں 65 نئی اپیلیں اور مقدمے دائر ہوئے جبکہ فیصلہ کی تعداد صفر ہے، کوئٹہ میں 36 اپیلیں یا مقدمے دائر ہوئے جبکہ 4 کے فیصلے کیے گئے، سب سے زیادہ مقدمات اور اپیلوں کے فیصلے پرنسپل سیٹ اسلام آباد میں ہوئے جن کی تعداد 222 ہے جبکہ اسلام آباد میں نئے دائر ہونے والے مقدمات اور اپیلوں کی تعداد 550 ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp