امارات میں پاکستانیوں کے لیے ویزا ایمنسٹی اسکیم متعارف، پاکستانی مشنز مستعد

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

متحدہ عرب امارات میں پاکستانیوں کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے کہ وہ امارات میں اپنی حیثیت کو قانونی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے شروع کی گئی ایمنسٹی اسکیم سے فائدہ اٹھائیں۔

امارات میں پاکستانی مشنز نے اس اقدام کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ اسکیم کا مقصد زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچانا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے مذکورہ ایمنسٹی اسکیم یکم ستمبر سے شروع کی گئی ہے اور یہ 31 اکتوبر 2024 تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: متحدہ عرب امارات میں فری لانس لائسنس کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟

پاکستانی مشنز کا کہنا ہے کہ اس کے جواب میں ابوظہبی میں پاکستان کا سفارت خانہ اور دبئی میں پاکستان کے قونصلیٹ جنرل متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہریوں کو تمام ضروری مدد فراہم کر رہے ہیں تاکہ وہ اس موقعے سے پوری طرح فائدہ اٹھا سکیں۔

اس عمل کو آسان بنانے کے لیے پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانہ ماہ اکتوبر میں ہفتے کے روز بھی کھلا رہے گا اور اس دن بھی درخواست دہندگان اپنے دستاویزات کی تجدید، اپ ڈیٹ یا تصدیق کرواسکیں گے۔

قومی شناختی کارڈ کی تجدید یا اجرا، پاسپورٹ اور تصدیق کی سہولت سمیت قونصلر خدمات دستیاب ہوں گی۔

مزید برآں آؤٹ پاس سیکشن پاکستانی شہریوں کے لیے بغیر پاسپورٹ کے آؤٹ پاس یا ہنگامی سفری دستاویزات جاری کریں گے تاکہ ان کی پاکستان واپسی میں آسانی ہو۔

 

مشنز نے اپنے بیان میں زور دیا کہ پاکستان کا سفارت خانہ اور قونصلیٹ جنرل اس عرصے کے دوران پاکستانی کمیونٹی کی مدد کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیے: متحدہ عرب امارات: وزٹ ویزا ہولڈرز کو ملازمت فراہم کرنیوالی کمپنیوں کیخلاف کریک ڈاؤن

پاکستانی یو اے ای میں ہندوستانیوں کے بعد دوسری سب سے بڑی کمیونٹی ہیں جہاں ان کی تعداد تقریباً 17 لاکھ ہے۔

واضح رہے کہ صرف سال 2023 کے دوران 2 لاکھ 30 ہزار سے زیادہ پاکستانی ملازمت اور زندگی کے بہتر مواقع کی تلاش میں متحدہ عرب امارات پہنچے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈپریشن اور انگزائٹی خواتین کو بیماری کے خطرے کے قریب لے جا رہی ہیں

عمران خان کے آنکھوں کے علاج سے متعلق ذاتی معالج ڈاکٹر خرم مرزا کا اہم بیان سامنے آ گیا

صدر زرداری کا قومی کرکٹ ٹیم کی فتح پر اظہارِ مسرت

برطانیہ: جنسی جرائم اور ڈکیتی کے کیسز میں تاریخی اضافہ

اداکارہ علیزے شاہ کا معروف گلوکارہ شازیہ منظور پر بے ایمانی کا الزام

ویڈیو

کیا محمود اچکزئی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کروا پائیں گے؟

 خون جما دینے والی سردی کا توڑ لاندی جو گھروں سے نکل کر ہوٹل تک پہنچ گئی

خیبر پختونخوا میں آج بھی جنرل فیض کی ٹیم بیوروکریسی کے اہم عہدوں پر اور صوبے کی کرتا دھرتا ہے، اختیار ولی خان

کالم / تجزیہ

کیا سوشل میڈیا کا دور ختم ہوا؟

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی