حکومتی وفد مجھے قائل کرنے میں ناکام رہا، اختر مینگل کا استعفیٰ واپس لینے سے انکار

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ میرا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں۔

حکومتی وفد سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ لاجز میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومتی وفد مجھے قائل کرنے کی کوشش کررہا تھا، لیکن لگتا ہے کہ میں نے انہیں قائل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی درخواست کردی، جواب کیا ملا؟

انہوں نے کہاکہ میں نے ہر حکومت میں بلوچستان کا مسئلہ اٹھایا، لیکن حکومت صوبے کے مسائل کو سمجھ نہیں پارہی۔

اختر مینگل نے کہاکہ ہم ریاست اور بلوچستان کے درمیان پل کا کردار ادا کررہے تھے، لیکن بلوچستان اور ریاست کے درمیان بڑے پلوں کو واہ فیکٹری کے بارود سے اڑا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سردار اختر مینگل نے گزشتہ روز قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بلوچستان کے مسائل حل کرنے میں ناکام رہے، اس لیے مستعفی ہورہے ہیں۔

اختر مینگل کے استعفیٰ پر آج حکومتی وفد نے ان سے ملاقات کی، جس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا تھا کہ ہم نے اختر مینگل سے استعفیٰ واپس لینے کی اپیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ‘اختر مینگل سیاسی طور پر مشکل میں ہیں، استعفیٰ دیکر توجہ چاہتے ہیں‘

انہوں نے کہاکہ اختر مینگل وہ شخصیت ہیں جنہوں نے ہمیشہ آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے بلوچستان کے حقوق کی بات کی، وہ اسی طرح اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت کا مؤثر جواب، خیبرپختونخوا کے عوام کا افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی

افغان طالبان کی جارحیت ناقابل برداشت، مسلح افواج نے منہ توڑ جواب دیا، محسن نقوی

کابل، قندھار اور پکتیا میں پاک فضائیہ کے حملے، افغان ترجمان نے تصدیق کردی

پاک فوج کے بہادر جوانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، پی ٹی آئی

پاک افغان سرحدی جھڑپیں: دشمن کی شکست مقدر ہے، افواج فیصلہ کن جواب دے رہی ہیں، خواجہ آصف

ویڈیو

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

پاکستان کیخلاف مودی، افغان اور نیتن یاہو کی ممکنہ سازش، قصور سانحہ، عمران ریاض بمقابلہ شاہد آفریدی

کالم / تجزیہ

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟

روس بھی باقی دنیا کی طرح افغانستان کی صورتحال سے پریشان