احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، جو کل سنایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں نیا توشہ خانہ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
دوران سماعت نیب کی جانب سے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواست کی مخالفت کی گئی تھی۔
کیس کی سماعت کے دوران عمران خان اور بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، تاہم بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث نیب کے تفتیشی آفیسر پر جرح نہ ہوسکی۔ جبکہ بشریٰ بی بی کے وکیل ریاض گل نے بریت کی درخواست پر دلائل دیے۔
عدالت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کو غیرموثر قرار دےد یا۔
یہ بھی پڑھیں جب بشریٰ بی بی نے جج سے چوہوں کی شکایت کی تو کیا جواب ملا؟
واضح رہے کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور اس وقت ان کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں ٹرائل چل رہا ہے، جبکہ دونوں کو نئے توشہ خانہ کیس میں بھی گرفتار کیا جاچکا ہے، اور ریمانڈ پر ہیں۔