سندھ کے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیوں کی منظوری

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے لگژری گاڑیاں خریدنے کے لیے محکمہ خزانہ سے پونے 2 ارب کی خطیر رقم مانگ لی۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن سندھ نے صوبائی محکمہ خزانہ کو خط لکھا ہے، جس میں صوبائی حکومت کی جانب سے محکمہ خزانہ سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیاں خریدنے کی مد میں پونے 2 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایمنسٹی اسکیم: کیا آپ بھی تھوڑے پیسے دیکر نان کسٹم پیڈ گاڑی خرید سکتے ہیں؟

خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 4 بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے جس کے لیے ایک ارب 99 کروڑ، 10 لاکھ 800 روپے جاری کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو لگژری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

سندھ حکومت کی جانب سےخریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد ہے، رواں مالی سال کےبجٹ میں گاڑیوں کی خریداری کے لیے رقم مختص کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp