ملک بھر میں موسم کی صورتحال، کہیں بارش اور کہیں گرمی کا راج

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کردی۔ تاہم، اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک جبکہ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ بالائی خیبرپختونخوا، جنوب مشرقی سندھ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: موسمیاتی تغیر سے چترال کی خواتین کس طرح متاثر ہورہی ہیں؟

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ لیکن مری، گلیات اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بالاکوٹ، بٹگرام، کوہستان، سوات، بنوں، کرک، ڈی آئی خان اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: گلیشیئر پگھلنے سے سیلاب کا خطرہ، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

بلوچستان اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ میر پور خا ص، عمر کوٹ، مٹھی اورتھر پارکر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ تاہم، چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp