ویرات کوہلی اس وقت کرکٹ سے بریک لے کر زندگی کا لطف اٹھارہے ہیں، وہ آخری بار سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں ایکشن میں نظر آئے تھے، توقع ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف 19 ستمبر سے شروع ہونیوالی 2 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں حصہ لے گا تو وہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ایک بڑا کردار ادا کریں گے۔
فورچیون انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ویرات کوہلی نے مالی سال 2023-24 میں 66 کروڑ روپے ٹیکس ادا کیا جو کہ کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ ہے، ان کے بعد سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنیوالے کھلاڑی ایم ایس دھونی اور سچن ٹنڈولکر ہیں، جنہوں نے بالترتیب 38 اور 28 کروڑ روپے سال کا ٹیکس ادا کیا ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی پولیس کا ایکشن، کیا ویرات کوہلی مشکل میں پھنس سکتے ہیں؟
رپورٹ کے مطابق، سورو گنگولی 23 اور ہاردک پانڈیا 13 کروڑ روپے ٹیکس کے ساتھ پانچ سرہ فہرست کھلاڑیوں میں شامل ہیں، فہرست میں صرف مشہور ٹیکس دہندگان کو دکھایا گیا ہے، اداکار تھلاپتی وجے 80 کروڑ روپے ٹیکس ادا کرنے کے بعد مجموعی طور پر تمام فہرستوں میں سرفہرست ہیں۔
اپنی نسل کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک، ویرات کوہلی ہمیشہ اس طرح کے بلے باز نہیں تھے جیسے وہ اس وقت ہیں، دہلی میں پیدا ہونے والے ویرات نے جب پہلی بار کھیلنا شروع کیا تھا تو ان کے کھیل میں ایک طرح کی چمک تھی لیکن وہ آہستہ آہستہ ایک زیادہ سمجھدار کھلاڑی کے طور پر ابھرے ہیں جو صورتحال کے مطابق کھیل کو تیز کرنا جانتا ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم میں ان کے ابتدائی دنوں میں جنہوں نے ویرات کوہلی کو کھیلتے دیکھاہے وہی جان سکتے ہیں کہ انہوں نے اپنے کھیل میں کتنا نمایاں فرق متعارف کرایا ہے، ایسا ہی ایک کرکٹر ہربھجن سنگھ ہے جو ہندوستانی ٹیم میں اس وقت ایک مشہور نام تھا جب ویرات کوہلی اپنے ابتدائی میچز کھیل چکے تھے۔
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی نے بھارت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا؟
ترور کوہلی کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن سنگھ نے ویرات کوہلی کے ابتدائی دنوں کے جارحانہ رویے کی تعریف کرتے ہوئے ایک میچ میں سری لنکن بولر اجنتھا مینڈس جارحانہ موڈ میں سب کو آؤٹ کر رہا تھا، پھر نوجوان اور آزاد منش ویرات کوہلی کریز پر آیا اور جم کر بلے بازی کرتے ہوئے ففٹی اسکور کی۔
’آؤٹ ہونے کے بعد انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ پاجی، کیساکھیلا؟ میں نے کہا، بہت اچھا۔۔۔پھر اس نے کہا کہ پاجی، مجھے آؤٹ نہیں ہونا چاہیے تھا اور اسے زیادہ مارنا چاہیے تھا۔۔ مجھے ان (ویرات) کا جارحانہ موڈ بہت بھایا تھا۔‘
مزید پڑھیں:ویرات کوہلی سے متعلق عمران خان کی پیشگوئی جو بالکل ٹھیک ثابت ہوئی
اگرچہ کوہلی نے کرکٹ کے بہت سے اہم ریکارڈ توڑے ہیں، لیکن ان کا سفر ہموار نہیں رہا ہے، ہربھجن سنگھ نے انکشاف کیا کہ کوہلی کو بھی کچھ ناکام آؤٹنگ کے بعد اپنے کیریئر کے بارے میں شکوک و شبہات تھے، اور انہیں ٹربونیٹر کے ذریعہ اپنے کورس کی اصلاح کرنا پڑی تھی۔
“اگر میں آپ کو ان کی ٹیسٹ کرکٹ کے بارے میں کچھ بتاؤں، بالکل شروع میں، ہم ویسٹ انڈیز میں تھے، اس دورے پر فاسٹ بولے فیڈل ایڈورڈز نے انہیں کافی پریشان کیا تھا، انہیں یا تو ایل بی ڈبلیو یا شارٹ گیند پر آؤٹ کر دیا تھا، وہ بار بار آؤٹ ہورہے تھے، لہذا ظاہر ہے پریشان تھے۔‘
مزید پڑھیں: ویرات کوہلی کو امپائرز سے بحث مہنگی پڑ گئی
ویرات کوہلی خود اعتمادی کے فقدان کے قریب تھے جب ہر بھجن سنگھ نے مایہ ناز بھارتی بلے باز کو کہا کہ اگر وہ خود کو شرمندہ کریں گے اگر وہ ٹیسٹ کرکٹ میں 10000 رنز نہیں بناتے۔ ’میں نے کہا کہ ان کے اندر 10000 رنز اسکور کرنے کی صلاحیت ہے اگر وہ یہ نہیں کرتے تو یہ ان کا اپنا قصور ہوگا، اس کے بعد کوہلی نے جو کچھ کیا وہ زندگی میں ایک بار ہی ہوتا ہے۔‘