ٹیسٹ سیریز میں بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کی بدترین شکست کے بعد بھارت کے معروف کمنٹیٹر اور صحافی ہرشا بھوگلے کا ایک بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جیسے ملک کے حالات ہوتے ہیں، کھلاڑی بھی ویسا ہی کھیلتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بچپن سے کہا گیا تھا کہ انگریز آپ سے زیادہ قابل ہیں وہ کیچ چھوڑتے نہیں ہیں، ان کو بڑے مقام پر رکھا گیا تھا اور ہمیں لگتا تھا کہ انگلینڈ کے کھلاڑی ہم سے بہتر ہیں۔ ہرشا بھوگلے کا کہنا تھا کہ جب وہ انگلینڈ کے کھلاڑیوں کو دیکھتے تھے تو کہتے تھے ’یہ تو میں بھی کر سکتا ہوں‘۔
کمنٹیٹر کا کہنا تھا جیسے جیسے ملک نے ترقی کی، ہمارے اندر اعتماد بڑھتا گیا۔ کھلاڑی پُراعتماد ہوتے ہیں کیونکہ انہوں نے الگ دنیا دیکھی ہوئی ہے، اب دور بدل گیا ہے اور 90 کی دہائی میں فرق پڑا ہے۔
ہرشا بھوگلے کے بیان پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ یہ تلخ حقیقت ہے۔
Hard reality @DrNaumanNiaz @bhogleharsha pic.twitter.com/GECjZrnnLc
— Rashid Latif | 🇵🇰 (@iRashidLatif68) September 4, 2024
سعید الرحمان لکھتے ہیں کہ ہرشا بھوگلے نے بالکل درست بات کی ہے، قوم کی ترقی بہت زیادہ ضروری ہے۔
Harsh reality of the state 😔
Nation's development is that much important… Amazing explanation by @bhogleharsha https://t.co/9eetC2cPVH— Saeed ur Rahman (@Saeedur59837562) September 4, 2024
اس سے قبل سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر جاری بیان میں ہرشا نے لکھا تھا، انہیں یاد ہے کہ کچھ عرصہ قبل کہا گیا تھا، کھیل جتنا چھوٹا ہو گا پاکستان اتنا ہی خطرناک ہوگا اور کھیل جتنا لمبا ہوگا پاکستان اتنا ہی کمزور ہوگا۔
بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ وہ پاکستان کی بنگہ دیش سے اس ہار کی توقع نہیں کررہے تھے۔ جس طرح بنگلہ دیش پاکستان کے خلاف کھیلا وہ پاکستان کے لیے شرمناک بات ہے۔
I remember saying some time ago that the shorter the game, the more dangerous Pakistan would be, and, almost as consequence, that the longer the game, the more vulnerable they would be. But I didn't expect it to be this stark. Well as Bangladesh played, this is embarrassing for…
— Harsha Bhogle (@bhogleharsha) September 3, 2024
واضح رہے کہ بنگلہ دیش نے پاکستان کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے میچ میں 10 اور دوسرے میچ میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کیا تھا۔