سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مالم جبہ روڈ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول جہان آباد کی چھت انتہائی مخدوش حالت میں ہے جو کسی بھی وقت گر کر بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے جبکہ بچے اسی چھت تلے پڑھنے پر مجبور ہیں۔
ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ فیاض ظفر نامی صارف نے لکھا کہ اگر خدانخواستہ یہ چھت گرگئی اور بچوں کا جانی نقصان ہوگیا تو ذمہ دار کون ہوگا؟
ساتھ ہی انہوں نے علاقے کے ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر، محمکہ ورکس اینڈ سروسز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ رشوت کے کارخانے بند کریں اور اسکول کی خبر لیں۔
یہ ملم جبہ روڈ پر واقع گورنمنٹ پرائمری سکول جہان آباد ہے، جس کی چھت گرنے والی ہے۔ اگر خدا نہ خواستہ یہ چھت گرگئی اور بچوں کا جانی نقصان ہوگیا، تو ذمے دار کون ہوگا؟ علاقہ کا ایم پی اے، ڈپٹی کمشنر، محمکہ ورکس اینڈ سروسز (رشوت کا کارخانہ) کو خبر ہو۔#Deputy Commissioner Swat#Akhtar… pic.twitter.com/GGC6rfUX3H
— fayazzafar (@fayazzafar) September 5, 2024
شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ اسکول کی چھت کس قدر مخدوش حالت میں ہے، بچوں کو باہر کسی کھلی جگہ پڑھانا چاہیے اور فی الفور اس کمرے سے شفٹ کر دینا چاہیے تاکہ کسی بھی بڑے حادثے سے بچا جا سکے۔
یااللہ رحم، کس قدر مخدوش حالت میں ہے یہ چھت، بچوں کو باہر کسی کھلی جگہ پڑھانا چاہئے اور فی الفور اس کمرے سے شفٹ کر دینا چاہئے
— شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4) September 5, 2024
حیدرعلی صدیقی نے کہا کہ یہ بچوں کے ساتھ قوم کے مستقبل اور تعلیم کے ساتھ بھی ظلم ہے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور انتظامیہ کو اس پر توجہ دینی چاہیے اور کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے سے پہلے کچھ کرنا چاہیے۔
یہ بچوں کے ساتھ قوم کے مستقبل اور تعلیم کے ساتھ ظلم ہے، حکومت اور انتظامیہ کو اس پر توجہ دینا چاہیے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ پیش ہونے سے پہلے کچھ کرنا چاہیے۔
— Haider Ali Siddiqui✍ (@HWriter27672) September 5, 2024