سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک، شوہر کون ہیں؟

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ان کے نکاح کی دلکش تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کی شادی کی تقریب سادہ اور پر وقار تھی جس میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس بھی اپنی فیملی کے ہمراہ شریک ہوئے جس کی تصویر بھی سامنے آئی ہے۔

شادی کی تصاویر جیسے ہی سوشل میڈیا کی زینت بنیں تو صارفین کی بڑی تعداد نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، بہتر مستقبل کے لیے دعائیں دیں۔ مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Osman Pervaiz Mughal (@opmshoots)

مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ مشتاق کا نکاح انٹیرئیر ڈیزائنر کے کاروبار سے منسلک محمد دیان سے کیا گیا ہے، سابق کرکٹر نے بیٹی کا نکاح خود پڑھایا۔ نکاح کے موقع پر کاروباری، کرکٹرز و سماجی شخصیات نے شرکت کی، حبیبہ کی رخصتی کی تقریب 20 ستمبر کو لاہور میں ہوگی۔

واضح رہے کہ مشتاق احمد قومی ٹیم کے مایہ ناز اسپنر تھے اور وہ 1992 ورلڈ کپ میں بھی پاکستان ٹیم کا اہم حصہ تھے۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں پاکستان کرکٹ بورڈ میں بطور ٹیم کوچ بھی خدمات انجام دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مرحوم ماں کا روپ دھار کر اسی کی پنشن وصول کرنے والا بہروپیا پکڑا گیا

2040 تک شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار 400 سے تجاوز کر سکتے ہیں، ماہر کی پیشگوئی

جنرل ساحر شمشاد مرزا کی الوداعی تقریب، 40 سالہ عسکری خدمات پر خراجِ تحسین

’ہر بار پہلے سے بڑی اوپننگ ملی‘، کیفے پر فائرنگ کے واقعات پر کپل شرما کا ردِعمل

شادی میں گدھے کا تحفہ دینے والے یوٹیوبر اذلان شاہ اپنے لیے دوسری دلہن لے آئے؟

ویڈیو

وی ایکسکلوسیو: اسمبلی توڑ دیتا تو آج بھی وزیراعظم ہوتا، چوہدری انوارالحق

جامعہ بلوچستان کے طلبہ کی آرٹ ایگزیبیشن، رنگوں، مجسموں اور خیالات سے سماجی و ماحولیاتی زخم بے نقاب

چولستان کے اونٹ کیوں مر رہے ہیں؟

کالم / تجزیہ

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح

پاکستان کا جی ایس پی پلس سفر جاری رہے گا