پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ایک بار پھر بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 2000 روپے اضافے کے بعد 262100 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 1714 روپے اضافے کے بعد 224708 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 205983 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں سونا 22 ڈالر اضافے کے بعد 2503 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔