وفاقی حکومت کا بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے انسداد دہشتگردی کے لیے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو خصوصی اختیارات دینے کا فیصلہ کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ نے انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد اب کسی بھی مشکوک شخص کو دہشتگردی کے شبے میں زیرحراست رکھا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی فنڈنگ کررہا ہے، وزیرداخلہ بلوچستان

میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 میں ترمیم کے لیے قانون سازی کی جائے گی، جس کے بعد سیکیورٹی فورسز کو انسداد دہشتگردی آپریشنز کے لیے قانونی تحفظ ملے گا۔

ایکٹ میں ترمیم کے بعد انٹیلیجنس ایجنسیوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مشتمل مشترکہ تحقیقاتی ٹیمیں بھی تشکیل دی جاسکیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی جانب سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، حال ہی میں 23 مسافروں کو گاڑی سے اتار کر شناخت کی بنیاد پر قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد سول و عسکری قیادت نے دہشتگردی کے ناسور سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ٹی آئی نے بلوچستان میں ہونے والی دہشتگردی کو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دیدیا

آج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی پریس کانفرنس میں بھی دہشتگردی سے نمٹنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp