شرح سود آئندہ 2 ماہ کے لیے21 فیصد مقرر، نئی مانیٹری پالیسی

منگل 4 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نےمانٹیری پالیسی کااعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود میں ایک فیصد اضافہ کرتے ہوئے نئی شرح سود 21 فیصد مقررکردی۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مارچ 2023 میں مہنگائی کی شرح مزید بڑھ کر 35.4 فیصد ہو گئی ہے، مہنگائی کی شرح کوبرقرار رکھنے کے لیے شرح سود میں ایک فیصد کا اضافہ کیا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مزید کہنا ہے کہ قیمتوں کے استحکام کا مقصد حاصل کرنے کے لیے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، پاکستان کا مالی شعبہ زیادہ ترمستحکم ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر اب بھی کم سطح پرہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق حالیہ مہینوں کے دوران میں گاڑیوں اور پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کے حجم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ جولائی تا جنوری مالی سال 23 کے دوران میں بڑے پیمانے کی اشیا  کی پیداوار میں 4.4 فیصد کمی آئی ہے۔ فروری کے دوران مسلسل نویں مہینے بجلی کی پیداوارمیں کمی آئی۔

مرکزی بینک کا کہنا ہے کہ فروری 2023ء میں جاری کھاتے میں صرف 74 ملین ڈالر کا خسارہ دیکھا گیا۔ جولائی تا فروری مالی سال 2023 میں مجموعی خسارہ اب 3.9 ارب ڈالرتک پہنچ چکا ہے جو گزشتہ برس کے اسی عرصہ کی نسبت تقریباً 68 فیصد کم ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

’ایلی للّی‘ وزن گھٹانے والی ادویات کی کامیابی سے پہلی ٹریلین ڈالر کمپنی

ضمنی انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر رانا ثنا اللہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ

کوپ 30: موسمیاتی مذاکرات میں رکاوٹ، اہم فیصلے مؤخر

صدر آصف علی زرداری کا لبنان کے یومِ آزادی پر پیغام، لبنانی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عزم کا اعادہ

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت