امارات اور پاک نیوی کی مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا آغاز

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ مشق ’نصل البحر‘ کا متحدہ عرب امارات میں آغاز ہوگیا۔

پاکستان کے سفارتخانے نے ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں اعلان کیا کہ پاکستان نیوی کا بحری بیڑا بشمول پی این ایس شمشیر اور پی این ایس ہیبت ابوظہبی کے پورٹ زید پر رواں ہفتے کے آغاز میں پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: مشترکہ پاک سعودی فوجی مشقیں ’البتار۔ون‘ اختتام پذیر

مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط تر بنانا اور دونوں نیول فورسز کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج خطے میں امن، استحکام اور سلامتی کے حصول کے لیے روایتی شراکت دار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp