’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

6 ستمبر 1965 پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کا چھٹا روز تھا، جب بھارتی وزیراعظم لال بہادر شاستری نے پاکستان کے خلاف مکمل جنگ کا اعلان کیا، تاہم پاک فوج کے جری جوانوں نے دشمن کو ناکوں چنے چبانے پر مجبور کیا۔

اس وقت فیلڈ مارشل محمد ایوب خان نے عزم کا اظہار کیاکہ ہم حالت جنگ میں ہیں، ہمارے بہادر سپاہی دشمن کا حملہ پسپا کرنے کے لیے آگے بڑھ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں 4 ستمبر 1965: پاک بھارت جنگ کے چوتھے روز کیا ہوا؟

ایوب خان نے کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح افواج اپنی جرات اور بہادری ثابت کریں گی ہماری بہادر افواج کا جذبہ ناقابلِ تسخیر ہے اور ہمارا عزم کبھی کمزور نہیں پڑا۔ فیلڈ مارشل نے کہاکہ افواج پاکستان دشمن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گی۔

اس موقع پر 6 ستمبر 1965 کو بھارت کی جانب سے لاہور پر کیے گئے حملے کو پاک فوج نے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا۔

برطانوی وزیراعظم ہیرالڈولسن نے بھارت سے جنگ بندی کی اپیل کی اپیل بھی کی تھی، تاہم پاک فوج کی واہگہ اور بیدیاں کے مقام پر بروقت کارروائی نے بھارتی حملہ پسپا کرتے ہوئے انہیں بھاری نقصان سے دوچار کیا۔

پاک فوج نے موثر کارروائی کرتے ہوئے بڑی تعداد میں بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا، اور بہترین حکمت عملی کے باعث لاہور کے محاذ پر متعدد بھارتی ٹینک، بندوقیں اور دیگر جنگی سازو سامان تباہ کردیا گیا۔

جسر کے مقام پر گھمسان کی جنگ کے بعد دریائے راوی کا جنوبی علاقہ بھارتی تسلط سے آزاد کرالیا گیا، اور بازیاب شدہ علاقہ بھارتی فوجیوں کی لاشوں سے اٹا پڑا تھا جبکہ لاشوں کی تعداد 800 تک رپورٹ کی گئی۔

بھارتی افواج کو چھمب کے مقام پر بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا، تقریباً 35 بھارتی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا گیا اور 6 کے قریب 25 پاونڈز فیلڈ گنز بھی قبضہ میں لے لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں 6 ستمبر کی شام ، پاک فضائیہ کے شیر دل اسکواڈرن کے نام

پاک فضائیہ نے پٹھان کوٹ کے ہوائی اڈے پر کامیابی سے حملہ کرتے ہوئے بھارت کے 22 جہاز تباہ کر دیے،1965 کی جنگ میں پاکستانی عوام کا جوش وخروش بھی دیدنی تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp