عالمی کپ 2026 کوالیفائرز کا تیسرا مرحلہ، سعودی عرب اور انڈونیشیا کا میچ برابر

جمعہ 6 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اگلے عالمی کپ کوالیفائرز کے تیسرے مرحلے کے ایک مقابلے میں سعودی عرب اور انڈونیشیا کا میچ برابر ہوگیا، پنالٹی ضائع ہونے سے برتری حاصل کرنے کا موقع ہاتھ سے نکل گیا۔

گزشتہ روز جدہ میں کنگ عبد اللہ اسپورٹس سٹی الجوہرہ میں سعودی عرب اور انڈونیشیا کی قومی فٹبال ٹیموں کے درمیان 2026 کے عالمی کپ کوالیفائرز کے تیسرے مرحلے کا مقابلہ 1-1 کی برابری پر ختم ہوگیا۔ میچ کی نگرانی اردنی ریفری ادھم مخادمہ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں:فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان فٹ بال ٹیم کی تاجکستان روانگی ایک بار پھر تاخیر کا شکار

پہلے ہاف کے 19 ویں منٹ میں انڈونیشیا کے سانڈی والش نے پہلا گول کیا ان کی لگائی ہوئی کک سعودی کھلاڑی علی البلیہی سے ٹکرا کر سعودی گول کیپر محمد العویس کو چکمہ دینے میں کامیاب ہوگئی۔ تاہم سعودی ٹیم نے ہاف ٹائم سے قبل مصعب الجویر کے گول کے ذریعے اسکور برابر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:’میں پیارے پاکستان میں بہت خوش ہوں‘، سعودی فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کا پاکستان پہنچنے پر خوشی کا اظہار

دوسرے ہاف میں سعودی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن 79 ویں منٹ میں سالم الدوسری کی پنالٹی کک ضائع ہونے کے سبب ٹیم برتری حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ کھیل کے اضافی وقت میں، فراس البریکان نے بھی ایک اور گول کرنے کا موقع ضائع کر دیا۔

نتیجتاً دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔ سعودی ٹیم ایک پوائنٹ ملنے کے بعد بھی اپنے گروپ میں تیسری پوزیشن پر برقرار رہی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp